ڈپٹی کمشنر کا عارضی مو یشی منڈی میں سہولیات کاجائزہ

ڈپٹی کمشنر کا عارضی مو یشی منڈی میں سہولیات کاجائزہ

مو یشی منڈیوں میں صفائی ،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے :مبین الہٰی

وہاڑی(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے عارضی مو یشی منڈی کا دورہ کیااور مویشی منڈی میں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا بھی معائنہ کیا ،انہوں نے کورونا ویکسی نیشن پوائنٹس، لائیو سٹاک کے سٹالز اورمو یشی منڈی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی چیک کیا، ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے اس موقع پر کہا کہ مو یشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائے ، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور خرید و فروخت کیلئے آنے والے لوگوں کو بہتر ین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں