سی سی پی اوملتان کا 2چائینز کیمپوں کادورہ،سکیورٹی چیک کی

سی سی پی اوملتان کا 2چائینز کیمپوں کادورہ،سکیورٹی چیک کی

ملک کی تعمیر وترقی کیلئے کام کرنیوالے غیرملکیوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری:منیرمارتھ

ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے بستی ملوک میں چدھڑ چائنیز کیمپ اور جلالپور پیر والہ میں واقع بہادر پور چائنیز کیمپ کا وزٹ کیا ،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم اور ایس پی صدر ڈویژن احمد نواز شاہ ان کے ہمراہ تھے ۔ انچارج سکیورٹی شبانہ سیف، متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ،پاک فوج اور رینجرز کے افسران بھی وہاں موجود تھے ، سی پی او ملتان نے چینی انجینئرز کے کیمپس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی دیکھی اور چینی انجینئرز کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں ۔انہوں نے چینی باشندوں کی حفاظت پر مامور پولیس افسروں کو ہدایت کی اپنی ڈیوٹی ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں اس موقع پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی تعمیر وترقی کیلئے کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں