اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر کا ویکسی نیشن سنٹرز کا دورہ،کولڈ چین کو چیک کیا

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر کا ویکسی  نیشن سنٹرز کا دورہ،کولڈ چین کو چیک کیا

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور قائد اعظم ا کیڈمی بوسن روڈ میں قائم ویکسی نیشن سنٹرز کا وزٹ کیا

ملتان( نیوز رپورٹر) انہوں نے ویکسی نیشن سنٹر پر آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ویکسین کے کولڈ چین کو بھی چیک کیا۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے شہریوں سے کورونا ویکسی نیشن کرانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ جان لیوا ڈیلٹا وائرس کی پاکستان میں موجودگی کے پیش نظر شہری کورونا ویکسی نیشن کرائیں،کورونا کی چوتھی لہر کا راستہ روکنے کے لئے ویکسی نیشن بہت ضروری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں