ڈپٹی کمشنر کا ہسپتالوں اور سنٹرل جیل کا دورہ ،تحائف دئیے

ڈپٹی کمشنر کا ہسپتالوں اور سنٹرل جیل کا دورہ ،تحائف دئیے

علی شہزاد نے قیدیوں میں سلے سلائے سوٹ پر مشتمل گفٹ ہیمپرز تقسیم کئے

ملتان( نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے عید کے موقع پرمختلف ہسپتالوں اور سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔انہوں نے چلڈرن کمپلیکس ہسپتال اور نشتر ہسپتال میں بچوں کے وارڈ کا وزٹ کیا اور کارڈیالوجی ہسپتال بھی گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے ۔علی شہزاد نے مریضوں اور انکے لواحقین کو بتایا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے آپ کی عیادت کے لئے آئے ہیں،اگر انہیں علاج معالجہ میں کوئی مسئلہ درپیش ہے تو بتائیں۔مریضوں نے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سنٹرل جیل کابھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کے پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف بیرکس،جیل ہسپتال،کچن اور سکول کا وزٹ کیا۔انہوں نے قیدیوں سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے قیدیوں میں سلے سلائے سوٹ پر مشتمل گفٹ ہیمپرز تقسیم کئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان ،جیل سپرنٹنڈنٹ نوید اشرف، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں