ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اداکارہ بے بی جان بین معافی نامہ پر کام کی اجازت
فوکل پرسن برائے ڈرامہ جات قمر زمان قیصرانی نے ریکس آڈیٹوریم میں زیر نمائش ڈرامہ دبئی کی بجلیاں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ بے بی جان کو بین کر دیا
ملتان( وقائع نگار خصوصی) فوکل پرسن برائے ڈرامہ جات قمر زمان قیصرانی نے ریکس آڈیٹوریم میں زیر نمائش ڈرامہ دبئی کی بجلیاں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ بے بی جان کو بین کر دیا تاہم ادکارہ اور ہدایتکار کی جانب سے تحریری معافی نامے کے بعد اسے ڈرامہ میں کام کرنے کی اجازت مل گئی ، معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ نے دوران رقص فحش اشارے کیے جس پر مانیٹرنگ اہلکاروں نے اسکے خلاف رپورٹ بنا کر فوکل پرسن کو پیش کر دی ۔