محمد پورگھوٹہ کے مکینوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

محمد پورگھوٹہ کے مکینوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

شہزاد مقبول بھٹہ اور اسکا ساتھی ریاض کھر آئے روز ہمیں پریشان و حراساں کررہاپولیس بھی ساتھ مل گئی ،ہمیں کچھ ہوا تو اسکی پوری ذمہ دار یہی عناصر ہونگے ،محمد فیاض

ملتان ( کرائم رپورٹر )قاسم بیلہ محمد پورگھوٹہ کے مکینوں نے ن لیگی سابق ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ اور ریاض کھر کے خلاف پریس کلب کے سامنے مقتول اشفاق کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری نہ کئے جانے اور مقتول کے ورثاء پر جھوٹے مقدمات بنائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت مقتول کے بھائی محمد فیاض نے قیادت کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ سابق لیگی ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ اور اس کے غنڈی گرد ساتھی ریاض کھر نے آئے روز ہمیں پریشان و حراساں کرنا معمول بنالیا ہے جس نے پولیس کے ساتھ سازباز ہوکر ہم پر جھوٹے مقدمات کروا دئیے ہیں مقامی پولیس بھی پیسے کی چمک کے نتیجے میں سابق ایم پی اے کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بن کر رہ گئی ہے مقتول کی بیوہ سعید بی بی و بچوں کو انصاف دلانے بجائے ہمیں ہی ہیلہ بہانے سے ڈرادھمکارہے ہیں،مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اگر مجھے یا میرے اہلخانہ کو کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان پہنچاتو اس کی ذمہ داری متعلقہ پولیس اور سابق ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ اور ریاض کھر پر عائد ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں