عیدالضحیٰ:ملتان ڈویژن میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات
صفائی،آلائشوں سے متعلق 937 شکایات موصول ہوئیں جن کو حل کردیا گیا
ملتان( وقائع نگار خصوصی )حکومت پنجاب کی ہدایت پر عیدالضحیٰ کے پہلے دو روز کے دوران ملتان ڈویژن میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کئے گئے ڈویژن بھر میں صفائی،آلائشوں سے متعلق 937 شکایات موصول ہوئیں جن پر ایکشن لیتے ہوئے 853شکایات کو فوری حل کرایا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملتان ڈویژن میں دو روز میں12 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی جاچکی ہیں اس سلسلے میں کمشنر ملتان جاوید اختر محمود ڈویژن بھر میں صفائی کی صورتحال مانیٹر کرتے رہے ۔شہریوں کی جانب سے بزدار حکومت کی جانب سے کئے گئے عید انتظامات کو سراہا گیا ہے ۔ملتان شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید کے پہلے دو یوم کے دوران 9958 ٹن آلائشیں تلف کیں. ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی اپنی گاڑیوں اور ڈمپر ٹرکوں کے ساتھ ساتھ عید کے دنوں کے لئے کرائے پر بھی گاڑیاں حاصل کی گئیں. ان گاڑیوں کو آلائشوں کے علاوہ شہر میں ویسٹ اٹھانے کے لئے بھی استعمال میں لایا جاتا رہا۔