اے سی سٹی نے عید پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کو سٹی تھیم پارک کا تفریحی دورہ کروایا

اے سی سٹی نے عید پر چائلڈ  پروٹیکشن بیورو کے بچوں کو سٹی  تھیم پارک کا تفریحی دورہ کروایا

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر کی جانب سے عید الاضحی کے پُر مسرت موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کو سٹی تھیم پارک کا تفریحی دورہ کروایا گیا

ملتان(خبرنگارخصوصی) اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر بھی تفریحی دورے کے دوران بچوں کے ہمراہ تھے ، تفریحی دورے کے دوران بچوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور لطف اندوز ہوئے ۔،بچے پارک میں ٹرین سواری، گھڑ سواری اور جھولوں سے لطف اندوز ہوئے ، پارک میں موجود شیر، ہرن، زیبرا، اور دیگر جانوروں کو قریب سے دیکھ کر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔.

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں