وزیراعلیٰ تھانوں کی بہتری میں خصوصی دلچسپی لے رہے :آر پی او

وزیراعلیٰ تھانوں کی بہتری میں خصوصی دلچسپی لے رہے :آر پی او

سہولیات بارے رپورٹ مانگی گئی ہے جس کیلئے مختلف تھانوں کا معائنہ کیا جارہا

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرسید خرم علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار انصاف فراہمی کی بنیادی اکائی تھانہ کی بہتری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اس مقصد کے لیے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے تھانوں میں مثبت تبدیلی کے لیے دستیاب اور عدم دستیاب سہولیات بارے رپورٹ مانگی ہے اس سلسلہ میں ملتان ریجن کے مختلف تھانوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ شاہ رکن عالم،نیوملتان اور تھانہ سیتل ماڑی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی آر پی او نے تھانوں کی عمارات کا معائنہ کیا آر پی او نے فرنٹ ڈیسک اور تھانہ ریکارڈ ملاحظہ کیا مال خانہ کا معائنہ کیاریکارڈ ملاحظہ کے دوران ریجنل پولیس آفیسر نے ایس ایچ اوز کوتھانوں کا ریکارڈ جدید سسٹم پر اپ ڈیٹ رکھنے کی تاکید کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں