ڈپٹی کمشنر ملتان نے نماز عید بہاؤ الدین زکریاؒ ملتانی کے مزار پر ادا کی
ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے نماز عید حضرت بہاؤ الدین زکریاؒ ملتانی کے مزار کے احاطہ میں ادا کی۔انہوں نے درگاہ حضرت غوث بہاؤ الدین زکریاؒ پرحاضری دی
ملتان( کورٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے نماز عید حضرت بہاؤ الدین زکریاؒ ملتانی کے مزار کے احاطہ میں ادا کی۔انہوں نے درگاہ حضرت غوث بہاؤ الدین زکریاؒ پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ڈپٹی کمشنر نے ملک کی ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لئے بھی دعا کی۔