کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹ کو 50ہزار کا جرمانہ
ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی ہدایت پرنو ویکسی نیشن نو سروس پر عملدرآمد کے لئے ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی گئی
ملتان( کورٹ رپورٹر)ابدالی روڈ پر واقع ریسٹورنٹ زینزی بار کی انتظامیہ کو50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیرمحمود نے کی۔جرمانہ ریسٹورنٹ کے ڈائننگ ہال میں کھانا کھانے میں مصروف گاہکوں کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کرانے کا ثبوت پیش کرنے میں ناکامی پر کیا گیا۔