تما م سیکرٹریز یوسی چیئرمین کے انڈررہ کر کام کریں:عدنان بدر

تما م سیکرٹریز یوسی چیئرمین کے انڈررہ کر کام کریں:عدنان بدر

اگرکوئی یونین سیکرٹری کام نہیں کریگا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی چیئرمینز ہی عوام کے حقیقی نمائندے جو عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتے ہیں

ملتان ( نیوز رپورٹر )ضلعی کونسل وکارپوریشن کے مشترکہ اجلاس رضا حال ملتان میں منعقد ہوا جسکی صدارت اے سی صدر ڈاکٹر عدنان بدر نے کی اس موقع پر اجلاس میں میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں،چیئر مین ضلع کونسل سید محمد دیوان عباس بخاری،وائس چیئرمین ملک زولفقارڈوگر،ڈپٹی میئر حاجی سعید احمد انصاری،ڈپٹی میئر منور احسان قریشی کے علاوہ چیئرمینز ملک ارشد میٹ،وآصف محمود بٹ،چوہدری اکبر لال،رانا ابراھیم مدنی،عبدالرحمن سنگھڑا،چوہدری اقبال،رانا نعیم،اختر عالم قریشی،اسلم ڈوگر،اسلم ہمایوں،محمو د قریشی،راؤ مظہرالسلام،قسور بھٹی،چوہدری غلام سرور،ملک عبدالرحیم،ملک محمد اکرم،چوہدری عبدالشکورگجر،نذر محمد بھٹی،چوہدری عبدالستار،شیخ محمد رفیق،ملک اعجاز رجوانہ،چوہدری ماجد ارائیں،و دیگر نے شرکت کی،اے سی سٹی ڈاکٹر عدنان بدر نے کہا کہ تمام چیئرمینز یونین کونسل کو خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی اپنی یونین کونسل میں پہلے کی طرح اپنا کام جاری رکھیں گئے اس دوران تما م سیکرٹریز کو بھی ہدایت کی کہ وہ ہر یوسی چیئر مین کے انڈر رہ کر کام کریں اگر کوئی یونین سیکرٹری کام نہیں کریگا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی،مزید کہا کہ چیئرمینز ہی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں جو عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں