علم ودین سیکھنے کیلئے علماکی صحبت اختیار کر نی چاہیے :علی حسین
سجادہ نشین درگاہ حضرت چادر والی سرکارؒ پیر سید علی حسین شاہ نے کہا ہے کہ علم ودین سیکھنے کے لیے علمائکی صحبت اختیار کر نی چاہیے
ملتان(خبرنگارخصوصی)آج ڈاکٹرز، انجینئرز کی ڈگری کے حصول کے لیے بے شمار پیسے اور وقت دینا پڑتا ہے لیکن دین سیکھنے کے لیے ایک پائی بھی خرچ نہیں ہوتی۔ علماء کرام کی مجلس میں آتے جاتے رہا کرو اسی سبب دنیاو آخرت سنوار سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ کوٹھی مکی مدنی پرہفتہ وار ذکر الٰہی اور مراقبہ کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محفل میں محمد اقبال عادل، منیر احمدروحانی، عامر اقبال قادری اور دیگر نے پیر سید علی حسین شاہ کو گلدستہ بھی پیش کیا۔