روٹھی بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پر بہنوئی کی فائرنگ،سالا زخمی

روٹھی بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پر  بہنوئی کی فائرنگ،سالا زخمی

روٹھی بیوی کو ساتھ بھیجنے سے انکار پر بہنوئی نے فائرنگ کر کے سالے کو زخمی کردیا

ملتان،شجاع آباد (کرائم رپورٹر،سٹی رپورٹر)غلام یسٰین کی زوجہ کلثوم شوہر سے روٹھ کر اپنے بھائی ممتاز کے گھر آکر رہ رہی تھی شوہر کے منانے پر بیوی راضی نہ ہوئی بہن کی مرضی کے خلاف شوہر کو ساتھ لے جانے سے انکار کرنے پر بہنوئی غلام یاسین نے اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ ممتاز کے گھر میں گھس کر رپیٹر سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رپیٹر کے چھرے اُس کی ٹانگ پر لگے جس سے وہ زخمی ہو گیا ۔ریسکیو1122نے طبی امداد کے بعد زخمی کو سول ہسپتال شجاع آباد منتقل کر دیا ۔جبکہ پولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے کارروائی شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں