بیگم بی اے جگرکے انتقال پر یوسف رضا گیلانی کا اظہار تعزیت

بیگم بی اے جگرکے انتقال پر یوسف رضا گیلانی کا اظہار تعزیت

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ملتان شہر کی سابق صدرسینئر رہنما بیگم بی اے جگرکے انتقال پر سابق وزیر اعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے اظہار تعزیت کیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)اور ان کی رہائش گاہ مجتبیٰ کینال کالونی بہاولپور روڈ پر گئے اور مرحومہ کے صاحبزادے غلام رضا جگر اور دیگر سے اظہار تعزیت کیا مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور دعاء مغفرت کی اور پارٹی کے لیے ان کی جدوجہد خدمات اور قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر حسنین رضا جگر،زین رضا جگر،راحیل جگر اور دیگر موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں