باغ سے آم چوری کا الزام مبینہ تشدد سے 60سالہ شخص قتل
باغ سے آم چوری کر کے شبہ میں مبینہ طور پر تشدد کر کے 60شخص کو قتل کردیا گیا
ملتان،جلالپور (کرائم رپورٹر،نامہ نگار)تفصیل کے مطابق پولیس کو جلالپور پیروالہ میں ایک 60 سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔60 سالہ حاجی غلام حسین کی تشدد زدہ لاش میراں ملحہ میں ایک آم کے باغ میں موجود تھی جسے اہل علاقہ نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔حاجی غلام حسین کے بیٹے نور محمد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ اسکے والد کو نادر ،جعفر وغیرہ جو آم کے باغ میں ملازم ہیں نے آم چوری کے الزام میں تشدد کرکے قتل کیا ہے ۔پولیس نے باغ ملازمین کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ۔