کالجز میں نئے تعلیمی سیشن سے قبل فرنیچر کی فراہمی یقینی بنانے کافیصلہ
ملتان ڈویژن کے کالجز میں نئے تعلیمی سیشن سے قبل فرنیچر کی فراہمی یقینی بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے
ملتان(خصوصی رپورٹر)بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر کالجز نے تمام کالجز میں فرنیچرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جس کے لئے تما کالجوں کے سربراہوں سے تفصیل بھی طلب کی گئی ہے اس سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سٹیڈیم روڈ بوریوالا میں 38لاکھ روپے کا فرنیچر فراہم کردیا گیا ہے ۔