شہری ڈاکوؤں کے نرغے میں ،قیمتی سامان لٹوا بیٹھے
ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل،لاکھوں روپے اور موبائلز فونز لوٹ لئے
ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،موبائل سمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ قطب پور کے علاقے بلال چوک پر سلنڈروں کی دکان میں دومسلح ڈاکو ؤں نے داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر مبشر سے نقدی30ہزار چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے پل سیتل ماڑی میں محمد نوید سے چارنامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سمیت نقدی15ہزار لے گئے ،تھانہ ممتازآبادکے علاقے رام کلی چوک میں اکبر کی دکان میں تین ڈاکو داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی2 لاکھ 50 ہزار اور دوموبائلز چھین کر فرار ہو گئے ،تھانہ مظفرآبادکے علاقے سٹیٹ ایریا میں غلام مجتبیٰ سے دوڈاکو نقدی4ہزار و موبائل لے گئے ،واقعات کی اطلاعات پر پولیس مصروف کارروائی ہے ۔اسی طرح تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد دکان سے اڑھائی لاکھ رو پے چھین کر فرار ہو گئے ۔رام کلی چوک پر نامعلوم افراد اکبر کی دکان میں داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور پر اڑھائی لاکھ نقدی اور دو موبائل فون لے کر فرار ہو گئے ۔