آزاد کشمیر الیکشن،ملتان میں سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا

آزاد کشمیر الیکشن،ملتان میں سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا

4پولنگ اسٹیشن قائم،سکیورٹی کیلئے 295پولیس افسران ڈیوٹی ادا کرینگے

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان پولیس کی طرف سے الیکشن آزاد جموں کشمیر کے حوالے سے ملتان میں کاسٹ ہونے والے ووٹوں کے لیے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا،الیکشن آزاد جموں کشمیر کے لیے ضلع ملتان میں کل 4 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، 1569 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعما ل کرینگے اس موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ملتان پولیس کے 295 افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے جن میں ایک ایس پی، 3ڈی ایس پیز،8انسپکٹرز، 41 اپر سبارڈینیٹس اور 242 کانسٹیبلان شامل ہیں۔ان کے ساتھ ساتھ محافظ سکواڈ، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے دستے ان علاقوں میں گشت کریں گے .الیکشن آزاد جموں کشمیر کے لیے ملتان میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر 16 سی سی ٹی وی کیمرے ، 4 واک تھرو گیٹس ، 8 میٹل ڈیٹیکٹرز نصب کیے جائیں گے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائیگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں