ڈویژنل ڈویلپمنٹ پارٹی کا اجلاس،73نئی سکیموں کی منظوری

ڈویژنل ڈویلپمنٹ پارٹی کا اجلاس،73نئی سکیموں کی منظوری

ترقیاتی سکیموں2021-22 میں ڈویژن کی 144 نئی سکیمیں شامل ہیںسکیموں کے بروقت آغاز سے عوام کا ٹیکس اور پیسہ دونوں بچتے ہیں،کمشنر

ملتان( وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہائی وے ، سیوریج، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر 73 نئی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی سکیموں2021-22 میں ڈویژن کی 144 نئی سکیمیں شامل ہیں۔ 31 جولائی سے پہلے سکیموں کی منظوری کرکے حکومت پنجاب کو بھجوانا لازم ہے ۔ ابتک 86 نئی سکیموں کی منظوری دی جاچکی ہے ۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے محکموں کو سکیموں کی منظوری کے فوری بعد اشتہار دینے اور ٹینڈر عمل شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکیموں کے بروقت آغاز سے عوام کا ٹیکس اور پیسہ دونوں بچتے ہیں۔ محکموں اپنی نئی سکیموں کا پی سی ون جمع کروائیں۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو کہا کہ اپنے فورم پر تمام نئی سکیموں کو مکمل سکروٹنی کے بعد فوری منظور کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں