پورے آزاد کشمیر سے انشا اللہ شیر ہی جیتے گا:رفیق رجوانہ
شوکت علی شاہ کی کامیابی کیلئے ہر ن لیگی رکن اسمبلی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا
ملتان ( وقائع نگار خصوصی ) آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی زیرصدارت ان کی رہائش گاہ رجوانہ ہاؤس ملتان پر مسلم لیگ ن ملتان کا مرکزی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایل اے 42ویلی 3 پاکستان مسلم لیگ ن کے متفقہ امیدوار سید شوکت علی شاہ کی کامیابی کے لیے پولنگ اجنٹ ووٹر کو پولنگ اسٹیشن تک لانے لیجانے کی سواری کا اہتمام کرنے کے لیے لالحہ عمل ترتیب دیا گیا اس موقع پر الیکشن ڈے کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اس موقع پر سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور دیگر قائدین نے کہا کہ 25 جولائی کا دن میاں نواز شریف کے جمہوریت پسند بیانیے کو تقویت دینے اور 2023 کے الیکشن کی کامیابی کی نوید سنائے گا اور پورے آزاد کشمیر سے انشا اللہ شیر ہی جیتے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب کرانے کے لیے پارٹی کے ہر ایم این اے ایم پی اے ٹکٹ ہولڈرز اور مسلم لیگ ن کے عہدے دار کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔