پنجاب حکومت تھانوں کو وسائل فراہم کررہی:آر پی او

پنجاب حکومت تھانوں کو وسائل فراہم کررہی:آر پی او

سید خرم علی کی ضلع لودھراں کے مختلف تھانوں کے دورے پر گفتگو

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تھانوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے وسائل فراہم کررہی ہے تاکہ تھانوں کا ماحول بہتر ہو اور لوگوں میں تھانہ کلچر بارے مثبت تاثر فروغ پائے یہ بات انہوں نے ضلع لودھراں کے مختلف تھانوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر قیصرانی بھی ان کے ہمراہ تھے آر پی او نے تھانہ سٹی،صدر کہروڑ پکا اور تھانہ دھنوٹ کی عمارتوں،فرنٹ ڈیسک کا ملاحظہ کیا اورتھانوں کی صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایت کی آر پی او سید خرم علی نے حوالاتیوں سے مسائل پوچھے اور مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے تھانوں کے مال خانوں اور ریکارڈ روم کا بھی معائنہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں