مون سون میں بڑے پیمانے پر شجرکاری، ڈویژنل انتظامیہ نے تیاریوں کا آغاز کر دیا

مون سون میں بڑے پیمانے پر شجرکاری، ڈویژنل انتظامیہ نے تیاریوں کا آغاز کر دیا

شجرکاری مہم یکم اگست سے31دسمبر تک جاری رہے گی ،ڈپٹی کمشنرزایک ایک پودے اور اس کو کس جگہ پر لگایا گیا ہے اس کی ڈائریکٹری تیار کریں:کمشنرجاوید اختر

ملتان( وقائع نگار خصوصی )مون سون میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کیلئے ڈویژنل انتظامیہ نے بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا،کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد، ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز شریک تھے ۔کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ شجرکاری مہم 1 اگست تا 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔تمام ڈپٹی کمشنرز مون سون کی شجرکاری بارے ڈائریکٹری تیار کریں جس میں ایک ایک پودے اور اس کو لگائے جانے والی جگہ کی تفصیلات موجود ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر سیٹیلائٹ ایمجنگ سے شجرکاری مہم آڈٹ کیا جائے گا۔ لوکل لیول پر تمام وفاقی ، صوبائی محکموں کے افسران کو شجرکاری مہم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ تیار درخت لگانے سے دیکھ بھال میں آسانی رہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں