کورونا ویکسی نیشن، محکمہ صحت ملتان کو 250 ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم

کورونا ویکسی نیشن، محکمہ صحت ملتان کو 250 ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم

پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ ملتان کو 14اگست تک 18سال سے زائد عمرکی 40فیصدآبادی کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ دیدیا،کل سے گھر گھر ویکسی نیشن کیلئے پلان تیار کر لیا گیا

ملتان( نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ ملتان کو 14اگست تک 18سال سے زائد عمرکی 40 فیصدآبادی کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ دے دیا ہے ۔ٹارگٹ کے حصول کے لئے 26 جولائی سے گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے محکمہ صحت کو 250 ویکسی نیشن ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے ۔پلان کے بارے تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ضلع ملتان میں 18سال سے زائد عمر کے افراد کی آبادی28 لاکھ95 ہزار نفوس پر مشتمل ہے ،4لاکھ 71ہزار 791افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے ،اس طرح مجموعی طور پر16فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کا کام مکمل ہو چکا ہے جس میں تحصیل ملتان سٹی میں33فیصد، صدر9 فیصد،شجاع آباد 9 فیصد اور جلالپور پیروالا کے 10فیصد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 14 اگست تک 6لاکھ86ہزار افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے بھرپور مہم شروع کی جارہی ہے اور اس ٹارگٹ کے حصول کے لئے ضلع کی 125یونین کونسلوں کے لئے 250 موبائل ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں،ضلع کی ہر یونین کونسل میں دو ویکسی نیشن کیمپس لگائے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کے لئے ویکسی نیشن کرائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں