ٹراما سنٹر کے قیام کیلئے اجلاس اراکین سے مشاورت کی گئی

ٹراما سنٹر کے قیام کیلئے اجلاس اراکین سے مشاورت کی گئی

پنجاب حکومت کے تعاون سے قادر پور راں کے قریب ٹراما سنٹر کے قیام کے حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس گزشتہ روز منعقدہوا

ملتان(نیوز رپورٹر)جس میں پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے واصف راں، ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر شاہد محمود بخاری، چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ڈاکٹر شعیب گورمانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر علی مہدی اور اے ایم ایس ایڈمن نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر علی رضا نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹراما سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اور ورکنگ پیپر کی تیاری کے حوالے سے اراکین سے مشاورت بھی کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں