انتظامیہ محرم میں سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے :طالب حسین

انتظامیہ محرم میں سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے :طالب حسین

تحفظ عزاداری کونسل امام حسین کے جنرل سیکرٹری سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہ رگ ہے

ملتان(خبرنگارخصوصی)جس پر زرہ برابر پابندی برداشت نہیں کریں گے حکومت و انتظامیہ یکم محرم الحرام سے قبل قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے جلوس روٹس کے مسائل کے حل کو فی الفور یقینی بنائے ایسا نہ ہو کہ لائسنسداران احتجاج پر مجبور ہو جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید علی حیدر بخاری کے زیراہتمام امام بارگاہ مخدوم جہانیاں بستی عاربی مخدوم رشید میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ درگاہ حضرت شاہ شمس سبزواری کے سجادہ نشین مخدوم سید علی مہدی شمسی نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں دعا کرائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں