سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کا کبیروالا کا دورہ،کپاس فصل کا معائنہ کیا

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کا  کبیروالا کا دورہ،کپاس فصل کا معائنہ کیا

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کبیروالا کے علاقہ چک نورنگ شاہ میں کپاس کے مختلف کھیتوں کامعائنہ کیا

ملتان (وقائع نگار خصوصی )اور فصل پر گلابی سنڈی، سفید مکھی و دیگر ضرر رساں کیڑوں کے حملہ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلابی سنڈی کے کنٹرول کیلئے تمباکو کے عرق کا سپرے کرنے سے حوصلہ افزا نتائج مل رہے ہیں۔گلابی سنڈی کے موثر تدارک کیلئے 4 جنسی پھندے فی ایکڑ لگائیں اور 15 دن بعد جنسی کیپسول تبدیل کریں اور تمباکو کے عرق کو پانی میں ملاکر سپرے کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں