4اداکارائیں بابر تھیٹر پر نہ پہنچیں،ڈرامہ شو متاثر

 4اداکارائیں بابر تھیٹر پر  نہ پہنچیں،ڈرامہ شو متاثر

بابر تھیٹر پر زیر نمائش ڈرامہ‘‘عید سجناں دی’’ میں اتوار کی شب چار اداکارائیں نیہا علی، رخسانہ ملتانی، ماہی بلوچ، اور صنم بلوچ، شو پر نہ پہنچی

ملتان( وقائع نگار خصوصی )اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ چاروں اداکاراؤں کی اچانک طبیعت ناساز ہو گئی تھی جس کے بارے میں انہوں نے تھیٹر انتظامیہ کو آگاہ بھی کر دیا تھا تاہم ان کے نہ آنے پر دوران ڈرامہ ہدایتکار یوسف کامران کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا جبکہ ڈرامہ بھی متاثر ہوا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں