ملک کوحقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے سب کو جدوجہد کرنا ہو گی: زاہدبلال

ملک کوحقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے  سب کو جدوجہد کرنا ہو گی: زاہدبلال

متحدہ میلاد کونسل کا اجلاس صدر زاہدبلال قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا

ملتان(خبرنگارخصوصی)صدارتی خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے ہر پاکستانی کو عملی جدوجہد کرنا ہوگی ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشرف علی قریشی ایڈوکیٹ نے کہا کہ امسال بھی متحدہ میلاد کونسل حسب روایت پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر 14اگست کو شام 4بجے گھنٹہ گھر چوک ملتان سے نواں شہر چوک تک سالانہ عظیم والشان‘‘پاکستان زندہ آباد ریلی’’ کا اہتمام کرے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں