نامعلوم افراد کی کلینک پر فائرنگ،ڈاکٹرشدید زخمی

نامعلوم افراد کی کلینک پر  فائرنگ،ڈاکٹرشدید زخمی

کلینک میں فائرنگ کرکے ڈاکٹر کوشدید زخمی کر دیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق ملک محمد سعید نے بائی پاس دنیاپورروڈ پر پرائیویٹ کلینک بنایا ہوا ہے جہاں تین نامعلوم افراد کلینک پر آئے اور کہا کہ ہمارے مریض کے پیٹ میں درد ہے اسکو انجکشن لگادیں ،محمد سعید جیسے ہی کمرے سے باہر جانے لگاتو نامعلوم افراد نے پسٹل سے فائرنگ شروع کردی جس سے ڈاکٹر سعیدشدید زخمی ہوگیا جس کو نشترمنتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک ہے ،پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں