بوریوالا میں عوامی تحریک کے آفس پر فائرنگ،رہنماؤں کی مذمت

بوریوالا میں عوامی تحریک کے آفس پر فائرنگ،رہنماؤں کی مذمت

نامعلوم افراد نے افضال طاہر کے آفس پر فائرنگ کی ،ملزمان کو گرفتار کرنیکا مطالبہ

ملتان(خبرنگارخصوصی)پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے قائم مقام صدر میاں نوراحمد سہو،جنرل سیکرٹری سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدر افتخار قریشی ایڈووکیٹ، مرکزی میڈیا کوارڈی نیٹر راؤ عارف رضوی اوردیگر رہنما ؤں چوہدری قمر عباس دھول، چوہدری اقبال یوسف،سہیل کامران ایڈووکیٹ، ملک عبدالرشید، چوہدری محمد سرور، ڈاکٹر محمود الحسن مصطفائی اورچوہدری علی رضا نت نے ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک وہاڑی افضال طاہر بھٹی کے دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانیوالی فائرنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔گذشتہ روزبوریوالا میں رہنما عوامی تحریک افضال طاہر بھٹی کے دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی،فائرنگ کے وقت افضال طاہر بھٹی دفتر میں موجود نہ ہونے کے باعث محفوظ رہے تاہم دفتر کو شدید نقصان پہنچا۔رہنماؤں نے افضال طاہر بھٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں