کشمیر الیکشن میں پیسوں کا بے دریغ استعمال ہوا :ن لیگی خواتین

کشمیر الیکشن میں پیسوں کا بے دریغ استعمال ہوا :ن لیگی خواتین

پی ٹی آئی کے امیدواروں نے پانچ ہزار فی کس ووٹ خریدا ،سلطانہ شاہین ، شاہین شفیق

ملتان(سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سابق ایم پی اے و سٹی صدر سلطانہ شاہین اور سابق ایم این اے جنرل سیکرٹری شاہین شفیق نے کہا ہے کشمیر الیکشن میں پیسوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا تحریک انصاف کے امیدواروں نے پانچ ہزار فی کس ووٹ خریدا انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کشمیر کے ووٹ پر سلیکٹڈ حکمرانوں نے ڈاکہ ڈالا یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ن سٹی کی سینئر نائب صدر ثروت خان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ ،افشین بٹ، سکینہ بشیر، فہمیدہ چوہان، عطیہ ربنواز، سہیلہ اقبال، ملکہ تبسم شبانہ خدابخش ودیگر خواتین شریک تھی اس موقع پر سلطانہ شاہین اور شفیق ثروت خان اور فہمیدہ چوہان کا کہنا تھا آزاد کشمیر الیکشن میں سرکاری مشینری بھی استعما ل کی گئی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ثبوت فراہم کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں