ضلع کچہری ملتان میں دو پارٹیوں کے درمیان لڑائی ،وکلا نے بیچ بچاؤ کرایا
ایڈووکیٹ عبدالرزاق ڈوگر کا ملزمان ممتاز شاہ ، شیر محمد عرف شیرو، عابد اور شاہد کے ساتھ ممتاز آباد کے علاقے میں پلاٹ کا تنازع ہے
ملتان(کورٹ رپورٹر)عید سے ایک روز قبل پلاٹ پر ہی لڑائی ہوئی جس پر تھانہ ممتاز آباد پولیس نے وکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا بعد ازاں دوسری پارٹی کی درخواست پر کراس ورشن بھی مقدمہ درج ہوگیا دونوں پارٹیاں مقدمہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے عبوری ضمانتیں حاصل کرنے کے گزشتہ روز سیشن کورٹ آئیں جہاں ملزمان نے ضمانت حاصل کرنے کے بعد احاطہ عدالت میں وکیل کے ساتھ تلخ کلامی کی جس پر موقع پر موجود وکلاء نے معاملہ رفع دفع کرادیا۔