2بیٹوں نے گھرہتھیانے کیلئے والدین پرعرصہ حیات تنگ کردیا
نواحی چک نمبر 12 ڈبلیو بی میں 2بیٹوں نے والدین کا گھر ہتھیانے کیلئے بوڑھے والدین پر عرصہ حیات تنگ کردیا
وہاڑی(نمائندہ خصوصی،خبر نگار)والدین پر تشدد معمول ،قتل کی دھمکیاں دینے لگے ،متاثرہ بوڑھی خاتون حاجن سکینہ بی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اپنے بیٹوں ندیم اور رشید کو رقم دے کر گھر سے حصہ دے چکے ہیں، اس کے باوجود وہ ہمارا میاں بیوی کا آخری سہارا گھر بھی ہتھیانا چاہتے ہیں ، ندیم ہم دونوں کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے ،عید کے روز بھی ہمیں سخت مارا پیٹا ، میرے شوہر کی موٹر سائیکل بھی چھین لی،ہم نے تھانہ صدر میں درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی، متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔