وزیراعظم شجرکاری ہفت روزہ مہم کا یکم اگست سے آغاز

وزیراعظم شجرکاری ہفت روزہ مہم کا یکم اگست سے آغاز

سرکاری محکموں کے سربراہان 5 ماہ کا شجر کاری پلان لوکل گورنمنٹ کو بھجوائیں:ڈی سی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر+نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں وزیراعظم شجرکاری ہفت روزہ مہم کا آغاز یکم اگست سے ہوگا، وزیراعظم شجرکاری مہم بعد میں 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم شجرکاری مہم، سٹیزن پورٹل اور خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا ،جس میں اے ڈی سی جی اختر حسین منڈھیرا، اسسٹنٹ کمشنرز اور سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ دو دن کے اندر 5 ماہ کا شجر کاری پلان محکمہ لوکل گورنمنٹ کو بھجوائیں۔ انہوں نے اجلاس کے شرکا پر زور دیا کہ وہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں اور خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں