ہمارا مشن پاکستان کے عوام اور انکی ترقی ہے :ابراہیم خان

ہمارا مشن پاکستان کے عوام اور انکی ترقی ہے :ابراہیم خان

آزاد کشمیر کی عوام نے جس طرح تحریک انصاف کا ساتھ دیا اس کے مشکور ہیں

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این اے ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ہمارامشن پاکستان کے عوام اور ان کی ترقی ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک میں پائیدار ترقی پر یقین رکھتے ہیں ہماری حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں آزاد کشمیر کی عوام نے جس انداز میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا اس کے مشکور ہیں اب کشمیر میں ترقی کے حوالے سے نیا باب شروع ہو گا پی پی اور ن لیگ اب اپنی شکست پر گھبرا گئی ہیں اور دونوں پارٹیاں دھاندلی کا الزام لگا نا شروع کر دیا ان خیا لات کا اظہار اُنہوں نے بستی بلوچاں والی چک سردار پور میں بجلی اور سولنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا تمام یونین کونسلوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے تقریب سے عرفان شو کت ،عمران شوکت، رانا ایوب نمبردار،رمضان کمانڈو،محمد اسلم خان بلوچ،شاہد اقبال شیخ ،دانش اقبال ،ڈاکٹر فرحان ،خالد چیئرمین نے خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں