پابندی کے باوجود سٹیج ڈراموں پر انڈین میوزک چلایا جانے لگا

پابندی کے باوجود سٹیج ڈراموں  پر انڈین میوزک چلایا جانے لگا

ملتان اور مضافات میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈراموں میں پابندی کے باوجود، اداکاراؤں کی پہلی انٹری پر انڈین میوزک چلانے کا کام ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے

ملتان( وقائع نگار خصوصی )واضع رہے کہ پنجاب آرٹس کونسل اور ویجی لینس کمیٹی نے انڈین میوزک پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس کے باوجود مانیٹرنگ اہلکاروں کی موجودگی میں اداکاراؤں کی پہل انٹری پر انڈین میوزک چلایا جا رہاہے جو مانیٹرنگ اہلکاروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں