بکریاں بیچنے سے منع کرنے پربیوی کی کلائیاں کاٹ دیں

بکریاں بیچنے سے منع کرنے پربیوی کی کلائیاں کاٹ دیں

شرابی شوہرنے کمرپربھی ٹوکے سے وارکیے ،حالت نازک،ملزم بھائی سمیت فرار

ملتان،شجاع آباد،سکندرآباد(کرائم رپورٹر،سٹی رپورٹر،نامہ نگار) شرابی شوہر نے بکریاں فروخت کرنے سے منع کرنے پر بیوی پر ٹوکے چلا دیئے ، دونوں بازوؤں کی کلائیاں کٹ گئیں، کمر پر گہرے زخم آئے ، انتہائی تشوتشناک حالت میں ہسپتال داخل، ملزم کے خلاف تھانہ راجہ رام میں مقدمہ درج کرلیا گیا،گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ بستی چک آرایس موضع سانگھڑی کا رہائشی محمدآصف نشہ کا عادی ہے ، بیوی کی بکریاں بغیر اجازت فروخت کرنے پر بیوی سکینہ نے پوچھا تو شرابی شوہر آصف طیش میں آگیا اور بھائی راشد کے ساتھ ملکر بیوی پر ٹوکے سے حملہ کردیا جس سے سکینہ کے دونوں کلائیاں کٹ گئیں اور ٹوکے کے وار سے کمر پر بھی گہرے زخم آئے ، شوہر اور دیور نے ملکر کو سکینہ کو قتل کرنے کی کوشش کی ،سکینہ کے شور پر اہل علاقہ جمع ہوگئے ، سکینہ کا بھائی شریف موقع پر پہنچ گیا جس نے سکینہ کی جان بخشی کرائی، ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ، زخمی سکینہ کے بھائی شریف نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ملزموں کو جلدازجلد گرفتارکیاجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں