ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 29ویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا
ملتان (خصوصی رپورٹر)اجلاس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی ۔ اجلاس منعقد کرنے کا مقصد تمام شعبہ جات میں جاری تعلیم ، ریسرچ اور پراجیکٹس کے حوالے سے وائس چانسلر جامعہ کوآگاہی فراہم کرنا اور درپیش مسائل کا حل نکالنا تھا ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ یونیورسٹی میں کورونا کے حوالے سے جاری ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا اور طلباء و طالبات کے امتحانات 14اگست سے پہلے کروائے جائیں گے ۔