تیزرفتارڈالہ ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگیا،ڈرائیور جاں بحق

تیزرفتارڈالہ ٹریکٹرٹرالی سے  ٹکراگیا،ڈرائیور جاں بحق

تیز رفتار شہ زور ڈالہ کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجہ میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا

دوکوٹہ (نامہ نگار)پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا۔ نواحی اڈا نوایل ملتان میلسی روڈ پر ٹریکٹر خراب تھا اور ٹرالی بھی اینٹوں سے لوڈ تھی، ٹریکٹر ڈرائیور نے نا اہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو روڈ پر ہی کھڑا کر دیا تھا کہ صبح 4بجے منڈی میں سبزی لے کر جانے والا شہ زور ڈالہ اس سے ٹکرا گیا ، ڈالہ کا ڈرائیور محمد آصف موقع پر جان کی بازی ہارگیا ،پولیس چوکی نے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں