وراثتی انتقال کے باوجود جائیداد پر بھائی قابض،خاتون ضلع کچہری پہنچ گئی

وراثتی انتقال کے باوجود جائیداد پر بھائی  قابض،خاتون ضلع کچہری پہنچ گئی

وراثتی انتقال کے باوجود کینسر کی مریضہ معمر خاتون کی جائیداد پر بھائی کا مبینہ قبضہ کرنے کا معاملہ

ملتان(کورٹ رپورٹر)دفتروں میں دھکے کھانیوالی بیمار خاتون نسرین بی بی ضلع کچہری پہنچ گئی۔ خاتون نے آر پی او اور وزیر اعلیٰ سے قبضہ واگزار کراکے داد رسی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ خاتون نسرین بی بی کا کہنا تھا کہ والد کی جائیداد میں سے اسے 8 کینال سے زائد جائیداد وراثت میں آئی۔ لیکن اسکا بھائی ظفر علی رقبہ پر قابض ہے ۔ زمین پر لگے قیمتی درخت فروخت کردئیے جبکہ فصل کاشت کے بعد بھی حصہ نہیں دیا گیا وہ گزشتہ دو سال سے دفاتر کے چکر لگا رہی ہے اور اسکا بھائی اسکے خاوند کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے انصاف دلوایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں