اوبا ش کی 13سالہ لڑکی سے گن پوائنٹ پرزیادتی،تشدد
اہل علاقہ کا ملزم عاقب کوپکڑکرتشدد، منہ کالا کرکے پولیس کے حوالے کردیا
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نامہ نگار )اوباش نے 13 سالہ لڑکی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرڈالی ۔زیادتی کے دوران ملزم تشدد بھی کرتا رہا ۔حالت غیر ہونے پر لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کرا دیاگیا ،جبکہ ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑکر منہ کالا کرکے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔ایس ایچ او نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ تفصیل کے مطابق پرانا خانیوال تھانہ کہنہ کے علاقہ میں 13 سالہ (آ) بی بی روٹیاں لینے کے لیے نزدیکی ہوٹل پر گئی، اوباش عاقب نے گن پوائنٹ پرکمرے میں لے جاکر منہ پر کپڑا باندھ کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جب کئی گھنٹے تک وہ گھر نہ پہنچی تو گھر والوں نے تلاش شروع کر دی ، ملزم عاقب کی بیٹھک سے 13 سالہ (آ)بی بی بے ہوشی کی حالت میں ملی،جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال داخل کرادیا گیا،جہاں اسے فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور اس کا میڈیکل کیا گیا،لوگوں نے اوباش عاقب کو پکڑ کر مبینہ طور پر اسلحہ بھی برآمد کرلیا،ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کہنہ آفتاب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعہ سے ہی لاعلمی کا اظہار کردیا ۔متاثرہ لڑکی کے والد حسنین نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی ملتان سے ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔