عید الاضحی پر ضلع میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا گیا :ڈی سی

 عید الاضحی پر ضلع میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا گیا :ڈی سی

600ملازمین نے ایک ہزار ٹن الائشوں کو اکٹھا کر کے تلف کیا :مبین الہٰی کی گفتگو

وہاڑی(نمائندہ خصوصی،خبر نگار،نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام خدمت آپکی دہلیز پر کے چھٹے ہفتہ میں عید الاضحی کے موقع پر ضلع وہاڑی میں موثر اقدامات کی بدولت صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا گیا، جس کیلئے 600ملازمین نے خدمات سر انجام دیں، عید الا ضحی پر ایک ہزار ٹن کے قریب الائشوں کو اکٹھا کر کے تلف کیا گیا ،جس سے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا،جس کیلئے میونسپل کمیٹی کے افسران اور عملے کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہے اور خوبصورت بنانا ہے جس کیلئے تمام شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا، کوڑا کرکٹ اور گھر یلو ویسٹ کو شاپرز میں ڈال کر گھر کے باہر رکھا جائے تاکہ وہاں سے عملہ صفائی کوڑا کرکٹ کو اکٹھا کر کے آسانی سے ڈمپنگ پوائنٹ تک لے جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ وہاڑی کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں اراضی ریکارڈ سنٹر کے قریب میاواکی پلانٹیشن کی گئی ہے اور یونیورسٹی آف ایجو کیشن کے سامنے 18ایکڑ پر اربن فاریسٹ لگایا جا رہا ہے جس سے گر میوں میں درجہ حرارت میں کمی ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں