محبوبہ سے ملنے جانیوالے پرتشدد، بھنویں مونڈ ڈالیں

محبوبہ سے ملنے جانیوالے پرتشدد، بھنویں مونڈ ڈالیں

محمدفرازاورعثمان وغیرہ نے زخمی اسحاق کوپولیس کے حوالے کردیا،مقدمہ درج

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)محبوبہ سے ملنے جانے والے نوجوان پر لڑکی کے رشتہ داروں کا بہیمانہ تشدد ،بال اور بھنویں مونڈ ڈالیں، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ دانیوال کا رہائشی نوجوان محمد اسحاق مبینہ طور پر رات کے وقت محبوبہ سے ملنے گیا تھا کہ لڑکی کے ورثا محمد فراز اور چودھری عثمان وغیرہ نے ساتھیوں سے مل کر محمد اسحاق کو پکڑ تشدد کا نشانہ بنایا ، بال اور بھنویں استرے سے مونڈ ڈالیں،پولیس تھانہ دانیوال نے نوجوان کو زخمی حالت میں حراست میں لیکر رات کے وقت کسی کے گھر میں داخل ہونے کی دفعہ 457 کے تحت مقدمہ درج کر لیا، ایس ایچ او محمد جاوید چودھری نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ نوجوان کو جب حراست میں لیا تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے ،جس پر نوجوان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے میڈیکل کروایا جا رہا ہے ، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تشدد کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں