محرم الحرام ،ترقیاتی منصوبوں پر کام کو تیز کیا جائے :رانا عبدالجبار

محرم الحرام ،ترقیاتی منصوبوں پر کام کو تیز کیا جائے :رانا عبدالجبار

سیوریج اور واٹر سپلائی افسران کو جلوس روٹس کے انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم

ملتان( وقائع نگار خصوصی )چیئرمین ترقیاتی ادارہ ملتا ن رانا عبدالجبار نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر شہر بھر میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے نئے منصوبوں کے مقامات کو ہموار کرکے شہریوں کی آمدو رفت کا خاص خیال رکھا جائے اور بحال کیے جانے والے راستوں پر چھڑکاؤ کا عمل بھی یقینی بنایا جائے انہوں نے سیوریج اور واٹر سپلائی افسران کو اپنی اپنی حدود میں محرم الحرام کے جلوس روٹس کے انتظامات کو یقینی بنانے اور لائسنس داروں سے مکمل رابطہ رکھنے کے بھی احکامات جاری کر دئیے ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز واسا ہیڈ آفس شمس آباد کے دورہ کے موقع پر ترقیاتی منصوبوں، ریکوری سے متعلق دی جانے والی بریفنگ اور محرم الحرام کے جلوس روٹس کے انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال، ڈائریکٹر ایڈمن موسیٰ خان، ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام ڈپٹی ڈائریکٹرز عارف عباس،حافظ وقاص سمیت دیگر بھی موقع پر موجود تھے قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے چیئرمین ایم ڈی اے کو واسا کے جاری سیوریج،واٹر سپلائی منصوبوں خصوصاََ مچھلی مارکیٹ چوک پر 54 انچ کی سوریج لائن کی بندش اور متبادل انتظامات کی اب تک کی پیش رفت، شعبہ ریکوری کی کارکردگی پر بریفنگ دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں