شاہ شمس پارک کی جھیل فعال کرنے کا فیصلہ، انجینئرنگ برانچ کو ٹاسک سونپ دیا گیا

شاہ شمس پارک کی جھیل فعال کرنے کا فیصلہ، انجینئرنگ برانچ کو ٹاسک سونپ دیا گیا

میں ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر کے سکریپ کو جلد نیلام کیاجائے گا،واش رومز اور گزیبو کی تعمیر مکمل کر لی گئی ،ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا

ملتان(خبرنگارخصوصی)پی ایچ اے ملتان نے شاہ شمس پارک کی جھیل فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس سلسلے میں انجینئرنگ برانچ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ پارک میں ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کر دیاگیا ہے ۔ پارک میں سکریپ کو جلد نیلام کیاجائے گا۔ پارک میں واش رومز اور گزیبو کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے شاہ شمس پارک کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر چوہدری غلام نبی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر نعیم عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر وجہیہ امین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ عروج عمران بھی موجود تھیں۔ ڈی جی پی ایچ اے نے مزید کہا کہ باؤنڈری وال کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے شہر کے سب سے بڑے پارک کو بہترین حالت میں بحال کرنے کا عزم ہے جسے جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا ئیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں