فنی تعلیمی بورڈ کے بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چار ممبران کی تعیناتی
محکمہ صنعت و تجارت نے فنی تعلیمی بورڈ کے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چار ممبران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے
ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ صنعت و تجارت نے فنی تعلیمی بورڈ کے ممبر پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ،فقیر محمد قیفی ،ارشد محمود،عارف اقبال اور ڈاکٹر افتخار حسین کو بورڈ ممبر تعینات کیا گیا ہے ،مزید ایک بورڈ ممبر کا انتخاب وائس چانسلر یو ای ٹی خود کریں گے ۔محکمہ صنعت و تجارت نے بورڈ ممبران کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیاہے ۔