ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز کا امتحان کل سے شروع ہوگا
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر انتظام ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرزکا امتحان کل 29 جولائی سے شروع ہوگا
ملتان(خصوصی رپورٹر)فنی تعلیمی بورڈ کے تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے پہلے سالانہ امتحان میں ڈپلومہ ان کامرس،ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن، میٹرک ٹیک، میٹرک ووکیشنل بھی شامل ہیں۔ امتحان میں ایک لاکھ تیئس ہزار طلبا وطالبات شرکت کریں گے ۔امتحان کیلئے 300 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔