چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 3 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے عدم توجہی غفلت کا شکار 3 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے
ملتان(خبرنگارخصوصی)حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 10 علی حمزہ، 7 سالہ دانیال، 7 سالہ عباس شامل ہیں۔ بچوں کو تحصیل چوک بوسن روڈ سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔ ترجمان بیورو کے مطابق بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے اورلواحقین کی تلاش جاری ہے ۔