عدالتی حکم پر درج ہونیوالے مقدمات میں جج کا نام لکھنے پر پابندی
لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے عدالتی احکامات پر درج ہونے والے مقدمات میں عدالت کے جج کا نام لکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ججز کے نام ایف آئی آر میں لکھنے پر پابندی لگا دی ہے
ملتان(کورٹ رپورٹر)عدالت عالیہ نے قرار دیا ہے کہ عدالتی احکامات پر درج کیے گئے مقدمات میں آئندہ صرف متعلقہ عدالت کا ذکر کیا جائے جبکہ عدالت عالیہ کے کسی بھی جج کا نام نہ لکھا جائے ۔ آر پی او ملتان نے اس موقع پر عدالت عالیہ کو یقین دلایا کہ آئندہ تھانوں میں عدالتی حکم پر درج ہونے والے مقدمات میں کہیں بھی جج کا نام نہیں لکھا جائے گا۔